آصف زرداری اور پرویز الٰہی ملاقات، مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق

Feb 23, 2022 | 21:09:PM
اتحادی۔پرویز الٰہی۔بلول ہائئس۔زرداری۔سیاست
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں ق لیگ وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
آصف علی زرداری اور چودھری پرویز الٰہی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے ،مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایک دوسرے پر بھرپور اعتماد کااظہارکیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال لمحہ بہ لمحہ گرم ہوتی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے ۔23فروری کا دن سیاست کے حوالے سے اہم ترین دن ہے۔دوپہر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے گھر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سینئر رہنماﺅں کے ساتھ پہنچے ۔ان کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہباز شریف کے گھر پہنچ گئے۔سب نے مل بیٹھ کر حکومت گرانے پر مشاورت کی۔اس کے بعد مولانا فضل الرحمان وفد کے ساتھ حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کے گھر پہنچ گئے اور چودھری برادران سے حکومت کے خلاف حمایت مانگی اور کسی حد تک مطمئن ہو کر واپس گئے۔
اسی دن کی شام اور زیادہ اہم ہو گئی کیونکہ حکومتی اتحادی چودھری پرویز الٰہی وفد لے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملنے بلاول ہاﺅس پہنچ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں۔11 ارکان قومی اسمبلی نے چودھری برادران کو فیصلے کا اختیار دیدیا