ن لیگ الیکشن ہار چکی،اب یہ خرید وفروخت کریں گے:شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہےکہ سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، مریم نوازکو بیرون ملک نہیں جانے دیں گے۔ ن لیگ این اے 75 کا الیکشن ہار چکی ہے یہ اب خرید وفروخت کریں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں اوپن بیلٹ سےالیکشن ہو، اوپن بیلٹ سے الیکشن نہ بھی ہوا تو ہم مقابلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر ادارے کا فیصلہ قبول کیا۔ اب جیتیں یا ہاریں، تحریک انصاف کو فرق نہیں پڑتا۔ جو ووٹ خریدتا ہے، بڑے فخر سے بتاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نےوہ کام کرنا ہےجس سےعوام کابھلا ہو، سب اچھا نہیں ہے میں مانتاہوں۔