ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی پروڈکشن بند کردی

Dec 23, 2022 | 15:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستان میں اپنی پروڈکشن بند کردی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 10 دنوں کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا۔ ایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی 10 روز کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کررہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقۂ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینے کیلئے کہا گیا تھا۔

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے مزید کہا گیا کہ اجازت ملنے میں تاخیر کے سبب کمپنی کو کاریں بنانے کیلئے ضروری اشیاء درآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے سبب وہ کاروں کی پروڈکشن کا عمل جاری نہیں رکھ سکتے۔ایس ای سی پی کو لکھے گئےخط میں واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹویوٹا انڈس کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 دسمبر سے 30 دسمبر 2022ء تک پروڈکشن یونٹ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (آئی ایم سی) پاکستان میں 1989 ء میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی پاکستان میں ٹویوٹا برانڈ کی گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ کمپنی کا 105 ایکڑ پر مبنی مینوفیکچرنگ پلانٹ اور دفتر کراچی کے بن قاسم کے علاقے میں واقع ہے ، جب کہ اس کے ملک بھر میں قائم 45 خود مختار 3S ڈیلر شپ کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے صارفین کو گاڑیوں کی ترسیل دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برسوں میں ، آئی ایم سی نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے اور صارفین کے لئے نئی مصنوعات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔کمپنی نے مقامی آٹو انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار اد ا کیا ہے، او غربت میں کمی لانے کے لئے مقامی طور پر صنعت کاری کو فروغ دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو براہِ راست رو زگار کے مواقع ملے ۔