پیرو میں 100 سے زائد قدیم ڈیزائن دریافت

Dec 23, 2022 | 14:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پیرو سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ ٹوریبیو میجیا ایکسپی 1926 میں ان خاکوں پر تحقیق کرنے والے پہلے فرد تھے(پیرو کی وزارت ثقافت /اے ایف پی)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )محققین نے پیرو کے قدیم میدانی علاقے نازکا سے 100 سے زائد قدیم ڈیزائن دریافت کر لیے۔پیرو کے قدیم میدانی علاقے نازکا اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں سے دریافت ہونے والے 100 سے زائد قدیم ڈیزائن کولمبیین دور سے پہلے کے پراسرار فن پاروں کے بارے میں نئی ​​معلومات کو سامنے لا سکتے ہیں، جنہوں نے سائنسدانوں اور زائرین کو دہائیوں سے اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی یاماگاتا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محققین نے پیرو کے جنوبی بحر الکاہل کے ساحل پر یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ کی ڈرونز کی مدد سے تصاویر لینے اور 2 سالہ فیلڈ سروے کے بعد 168 قدیم ڈیزائنز کی دریافت کی تصدیق کی ہے۔جنوبی امریکا کے صحرا میں کھدی ہوئے یہ قدیم ڈیزائن 2 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانے ہیں اور انسانوں، بلیوں، سانپوں، قاتل وہیل، پرندوں اور مقامی اونٹوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

نازکا لائنز ریسرچ پروگرام کے سربراہ جارج اولانو کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائنز کی لمبائی اوسطاً 2 سے 6 میٹر یعنی (6.56 سے 19.7 فٹ) کے درمیان ہے، جو صرف فضا سے دیکھے جا سکتے تھے اور  ابھی تک معمہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ماہ سامنے آنے والے ڈیزائن چھوٹے ہیں اور انہیں زمین سے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ محققین اس علاقے میں 2004ء سے لے کر اب تک 190 قدیم ڈیزائنز دریافت کر چکے ہیں لیکن وہ جس علاقے کا احاطہ کر رہے ہیں اس کی وسعت نے ہیریٹیج سائٹ کے مطالعے اور تحفظ کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

یاماگاتا یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کو مصنوعی ذہانت پر مبنی سروے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ ان ڈیزائنز کے تحفظ کا مطلع کیا جا سکے۔

پیرو کی حکومت کے ساتھ مل کر کیے گئے یونیورسٹی کے اس مطالعے نے شہری اور اقتصادی ترقی کے خطرات کا سامنا کرنے والے اس علاقے کی وضاحت اور حفاظت میں مدد کی ہے۔