اسمارٹ فون کی عادت کیسے چھوڑی جا سکتی ہے؟

Dec 23, 2022 | 13:55:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اسمارٹ فون کی عادت کیسے چھوڑی جا سکتی ہے؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسمارٹ فون کی عادت چھڑوانے کیلئے ’ایکری فون‘ نامی ڈیوائس تیار کی گئی ہے، جو دیکھنے میں بالکل اسمارٹ فون کے جیسی محسوس ہوتی ہے۔اس ڈیوائس کی تیاری کا مقصد یہ ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کے عادی افراد ایکری فون تھام لیں لیکن اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہم سب ہی کسی نہ کسی حد تک اسمارٹ فون کے عادی ہیں۔ہم بہت کوشش کرتے ہیں کہ اسمارٹ فون کا استعمال محدود کریں لیکن ہمارا ہاتھ غیر ارادی طور پر فون نکالنے کیلئے اٹھتا ہے اور کچھ دیر استعمال کرکے ہم اسے واپس رکھ دیتے ہیں۔

ایسے افراد کیلئے ایک کمپنی نے ایکری فون تیار کیا ہے جو دیکھنے میں اسمارٹ فون جیسا ہے لیکن اس میں نا اسپیکر ہیں اور نا ہی اصل اسکرین۔ایکری فون صرف اس لئے بنایا گیا ہے تاکہ آپ اپنے ہاتھ میں اسے تھام کر اسمارٹ فون کی عادت چھڑا لیں۔