(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب کا تمام340 سکیورٹی کمپنیوں کوگارڈ زکی ہر سال ٹریننگ کرانے کا حکم،سکیورٹی کمپنیوں کو گارڈز کی سپیشل برانچ سے کلیئرنس کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
سکیورٹی کمپنیوں کو ہر 15روز بعد گارڈ ز یاہتھیار تبدیل کرنے کی رپورٹ بھی دینی ہوگی۔سکیورٹی کمپنیوں کوگارڈز کو25 ہزار تنخواہ ادا کرنے کا وارننگ نوٹس جاری، محکمہ داخلہ نے سکیورٹی کمپنیوں سےگارڈ ز کی تنخواہ کےبارے میں سرٹیفکیٹ بھی مانگ لیا ہے۔
مزید پڑھیں:نویں جماعت طالبہ کا ایک مضمون میں فیل ہونے پر خودکشی
گارڈز کو25ہزار تنخواہ ادا نہ کرنے والے کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا۔