غنی حکومت افغانستان میں کسی وسیع البنیاد حکومت کے حق میں نہیں تھی ،پاکستانی سفیر منصور خان

Aug 23, 2021 | 19:55:PM
غنی حکومت افغانستان میں کسی وسیع البنیاد حکومت کے حق میں نہیں تھی ،پاکستانی سفیر منصور خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کہاہے کہ افغان امن عمل گزشتہ دو سالوں سے جاری تھا،مذاکرات کا بنیادی نقطہ وسیع البنیادحکومت کا قیام تھا،غنی حکومت کسی وسیع البنیاد حکومت کے حق میں نہیں تھی ،ان کامطالبہ تھا طالبان غنی حکومت میں شامل ہو جائیں۔
منصوراحمد خان نے کہاکہ حامدکرزئی،گلبدین حکمت یارا ور دیگر طالبان کے رویے سے کافی مطمئن ہیں ، فی الحال کوئی حتمی چیز نہیں کہہ سکتے ،طالبان کہتے ہیں وہ طویل المدتی مصالحانہ کوششوں کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں بدنظمی دیکھی جا رہی ہے ،کابل سے نکالے جانیوالوں میں غیرملکی فوجی، غیر ملکی سفارتکاراور شہری شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایک اعلان مغربی افواج کا ساتھ دینے والوں کے انخلا کا بھی کیاگیا،اسی وجہ سے ہزاروں لوگ ایئرپورٹ پر امڈ آئے، یہ سب بدنظمی کے سبب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی، وزرا، مشیروں اور فوجی جرنیلوں سے کوئی دشمنی نہیں،خلیل الرحمان حقانی