لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرینگے۔بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، وزیراعظم

Apr 23, 2022 | 17:48:PM
وزیراعظم ,شہباز,شریف
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پن بجلی کے بے شمار منصوبے لگ سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے بلوچستان میں بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ ماضی سے سبق حاصل کرکے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا ہے کہ بلوچستان خود دار قوم کا صوبہ ہے مگر یہ ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت کی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ خضدارکچلاک سٹرک کےبارے میں سناکہ اس کوخونی سٹرک کہتےہیں، حکام اسکو خوشحالی کی سٹرک بنانے میں ذرا بھی تاخیر سے کام نہ لیں، کم ترین وقت میں پیسہ لیکرآؤں گا اور اس کو مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال میں کراچی چمن شاہراہ کو مکمل کرنے کا ہدف دے رہاہوں کیونکہ ہماری آئینی حکومت کی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے۔انہوں نے کہا میں آج اس جگہ موجود ہوں جہاں قائد اعظم نے عمائدین سے خطاب کیا تھا اور بلوچستان کے عظیم سرداروں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا۔ میں یہاں خادم پاکستان کے طور پر موجود ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کریں گے، یہ معاملہ حل نہیں ہوا تو بلوچستان میں احساس محرومی رہے گا، انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لیے بااختیار لوگوں سے بات کروں گا یا جن کی ذمہ داری ہے ان سے بات کریں گے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان میں دہشت گردی نے تباہی مچائی ہوئی تھی،بلوچستان، کے پی نے دہشتگردی میں جوقربانیاں دیں اسکی مثال نہیں ملتی مگر متحد ہوکر دہشت گردی کو دوبارہ شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو شکست فاش دی، دہشتگردی نے پھر سے سراٹھایا ہے، اسے پھر سے شکست دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ۔وزیر خزانہ نے خبردار کر دیا