پاکستان نے عالمی برادری سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

Apr 23, 2021 | 00:02:AM
پاکستان نے عالمی برادری سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کلائمیٹ لیڈرسمٹ میں ماحولیات کے حوالے سے مالی وسائل پیدا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری ماحولیات کیلئے 100 ارب ڈالر کی فراہمی یقینی بنائے، اب وقت آگیاہے باتوں کے بجائے ماحولیاتی چیلنجز کا عملی مقابلہ کیاجائے، ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے معاملے پر ڈومور کا مطالبہ کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کلائمیٹ لیڈر سمٹ سے خطاب کیا،ملک امین اسلم نے ویڈیو لنک کے ذریعے سمٹ میں وزیراعظم کی نمائندگی کی ،ملک امین اسلم نے عالمی برادری سے ماحولیات کے حوالے سے مالی وسائل پیدا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
معاون خصوصی نے کلائمیٹ لیڈرسمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹین بلین ٹرمی سونامی منصوبہ کے تحت سرفہرست ملک ہے،وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کیلئے کوششوں پر یقین رکھتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان موسمیاتی چیلنجز کا قدرتی حل پیش کررہے ہیں ۔
ملک امین اسلم نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی مسائل و مشکلات کا حل چاہتا ہے ،پاکستان 2030 تک دنیا میں کلین توانائی پیدا کرنے والا ملک ہو گا، آبی وسائل کو استعمال میں لا کر زیرو کاربن انرجی پیدا کی جائے گی ، کورونا وبا کے دوران پاکستان نے 85 ہزار گرین جابز فراہم کیں ،ان کاکہناتھا کہ پاکستان گرین شعبہ میں مزید ایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو سزا کیوں نہیں ملی یہ میرا بھی سوال ہے ، شبلی فراز