عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ

Oct 22, 2022 | 11:46:AM
24 نیوز, تحریک انصاف, فیض آباداحتجاج, سنیٹر فیصل جاوید, عامر کیانی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کے کارکنوں کو توڑ پھوڑ مہنگی پڑ گئی ۔پولیس کی مدعیت میں دہشتگری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور  علی نواز  سمیت 100 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت  میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تحریک انصاف کا گزشتہ روز فیض آباداحتجاج توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج،مقدمہ پولیس  کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن  میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،مقدمے میں سنیٹر فیصل جاوید ،سمیت سات افرادملزم نامزد کیے گئے ہیں ،عامر کیانی، وامق قیوم عباسی،راجہ راشد،ملزمان شامل ،مقدمے میں دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل،پولیس کے ساتھ مزاحمت،بلوا کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نااہل قرار

مجموعی طور پر مقدمے میں دہشتگردی سمیت 9 دفعات شامل کی گئیں،ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے قیادت کے اشتعال دلانے پر پولیس پر حملہ کیا ،مظاہرین کے پتھراو سے متعدد پولیس اور ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ،پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا

یاد رہے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر الیکشن کمیشن کے سامنے دفعہ144 کی خلاف ورزی اور فائرنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد خان پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔