توہم پرستی کی حقیقت ، کالی بلی کے راستہ کاٹنے سے کیا ہوتا ہے؟ مارننگ ود ساہر میں حیرت انگیز انکشافات

Nov 22, 2023 | 19:22:PM
توہم پرستی کی حقیقت ، کالی بلی کے راستہ کاٹنے سے کیا ہوتا ہے؟ مارننگ ود ساہر میں حیرت انگیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کالی بلی نے راستہ کاٹا تو سمجھو کام بگڑ گیا، شیشا ٹوٹا تو نصیب پھوٹا، آنکھ پھڑکی تو مصیبت سر پر آگئی، کوا کائے کائے کرے تو سمجھو مہمان گھر پر کھڑا ہے ، کھالی کینچی چلائی تو ہوگی خوب لڑائی، چھینک آئی تو کسی کی یاد آئی ، نظر لگے تو سرخ مرچ جلائیں۔

توہم پرستی آج کے دور میں اہم مسلہ ہے جس کی حقیقت پر بات کرتے ہوئے پروگرام مارننگ ود ساہر کے میزبان  ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ یہ بھوت ہمارے ہاں کرتے کیا ہیں مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی اور مزے کی بات جس پر جن آجائے اس کو  پتہ نہیں کیوں اٹھا کر لے جانا چاہتے ہیں۔ایک کالر نے بتایا کہ شادی سےایک جن ان کے ساتھ  ہے ، بات نہیں کرتا لیکن ساتھ رہتا ہے اور جن جس کے بارے میں بات کرتا ہے اس کی موت ہوجاتی ہے۔

ساحر لودھی کا کہنا تھاکہ ایسا نہیں کہ جن نہیں ہوتے، لیکن جو جن ہمارے ہں ہیں وہ بہت ہی فارغ قسم کے ہیں۔ہم اپنی نکامیوں کا ذمہ دار جن بھوتوں کو قرار دے دیتے ہیں یا کبھی اس قسم کی بات کرتے ہیں کہ ہمیں نظر لگ گئی ہے تو  اس وجہ سے ہم ناکام ہو رہے ہیں یا کالی بلی نے رستہ کاٹ لیا، نظر ہوتی ضرور ہے لیکن یہ ہر آدمی کو نہیں لگتی۔حیرت انگیز طور پر نظر کا علاج بہت کمال ہےکہ مرچیں جلا ڈالو یا نمک پھینکنے سے اتر جائے لیکن زندگی میں وہ لوگ بھی ہیں جو ان سب چیزوں کو نہیں مانتے نہ کرتے ہیں اور وہی لوگ کامیاب ترین انسان بھی ہیں۔لوگوں کا اکثر کہنا ہوتا ہےکہ ان کو نظر لگ گئی ہے یا کالی بلی نے رستہ کاٹا جس کی وجہ سے ان کے حالات یا طبیت خراب ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے مہمان خسوصی کے طور پر شو میں موجود ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کیساتھ بدگمانی نہ کرو، ہم کرتے ہیں اور یہ بھی توہم پرستی میں شمار ہوتا ہے، اکثر گھروں میں بچوں یا کسی کو بھی منحو س کہا جاتا جو کہ یہ بھی غلط ہے۔گھر میں کسی کے آنے پر کچھ غلط ہو تو وہ بھی اس پر ڈال دیا جاتا کہ بہت منحوس ہے جب سے آیا/آئی سب خراب ہو رہا۔