وزیر اعظم شہباز شریف صبح متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

May 22, 2024 | 23:49:PM
وزیر اعظم شہباز شریف صبح متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف صبح  متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، ان کے  ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء کا اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، وزیر اعظم کی صدر یو اے ای اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات بھی متوقع ہے،علاوہ ازیں ان کی اماراتی شخصیا ت ، کاروباری افراد اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں متوقع ہے، ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات پر تباد لہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم کا اپنے انتخاب کے بعد متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، صدر رئیسی کی شہادت پر اظہارِ تعزیت