سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

May 22, 2024 | 20:44:PM
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور مزید کسی کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، انہوں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے، دوران جسمانی ریمانڈ فیملی سے ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کر دی، ان کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر بھی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس؛ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کے دلائل پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس، اہم سوالات کھڑے کر دیئے

چیف جسٹس عامر فاروق کل سردار تنویر الیاس کی درخواست پر سماعت کریں گے، سردار تنویر الیاس نے وکیل ملک غلام صابر، نوید رضا، ہارون الرشید اور معظم حبیب کے ذریعے درخواست دائر کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اس وقت ایف آئی اے کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔