پنجاب آئندہ مالی سال جاری اخراجات میں 170 ارب روپے کا اضافہ متوقع

May 22, 2024 | 20:43:PM
پنجاب آئندہ مالی سال جاری اخراجات میں 170 ارب روپے کا اضافہ متوقع
کیپشن: پنجاب اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں آئندہ مالی سال جاری اخراجات میں 170 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانہ پنجاب نے نئے مالی سال جاری اخراجات کی مد میں 2 ہزار 2 سو 44 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ،رواں مالی سال میں جاری اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 74 ارب روپے ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جاری اخراجات کا تخمینہ 1 ہزار 667 ارب روپے تھا ۔

نئے مالی سال کے بجٹ پر تخمینہ سے مطلق سفارشات حکومت کو پیش  کر دی گئی ہیں،ذرائع کاکہنا ہے کہ جاری اخراجات کے اعدادوشمار میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے،وفاق کے بجٹ کو دیکھ کر جاری اخراجات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کتنے روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر