احسن اقبال سے  قلمدان واپس،رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج مل گیا

May 22, 2024 | 16:06:PM
احسن اقبال سے  قلمدان واپس،رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج مل گیا
کیپشن: احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ (فائل فوٹو)
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے،وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد رانا ثناء اللّٰہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

احسن قبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ٹیکسوں میں کمی‘‘ بجلی 8 روپے فی یونٹ کم ؟