عائزہ خان کا دلکش فوٹو شوٹ

May 22, 2024 | 11:47:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عائزہ خان نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی متعدد خوبصورت تصویریں  اور ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ 

 اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا ہے، اُن کے ارد گرد سفید خوبصورت کبوتر بھی اڑتے دکھائی دے رہے ہیں  ۔

سفید فراک میں ملبوس عائزہ خان  نے دلکش تصاویر کے ساتھ ’دی ویک اینڈ اسٹوڈیو’ ، فوٹوگرافر اسد اللہ بن جاوید، میک اپ آرٹسٹ سنیل نواب  اور  ڈریس ڈیزائنر ارسلان نثار کو بھی ٹیگ کیا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

اداکارہ کی تصاویرکو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی ان خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر متعدد نامور اداکارائیں بھی عائزہ خان کی تعریف کرنے پر خود کو نہ روک سکیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اداکارہ  نے سرخ فیش ایبل لباس میں اپنے فوٹو شوٹ کی   متعدد خوبصورت تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ کا ان پوسٹس سے متعلق کہنا تھا کہ میری رائے میں یہ میری اب تک کی سب سے خوبصوت تصویریں ہیں، ہم نے ان تصاویر کو اگلے ماہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تھا لیکن میں مزید انتظار نہیں کر سکتی تھی، یہ شائقین کے لیے ہے۔

عائزہ خان نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ میں نے ان تصاویر میں کوئی اضافی میک اپ نہیں کیا ہوا، اس فوٹو شوٹ میں صرف ایک خوبصورت لباس زیب تن کیا ہے۔