غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں  کی رہائی  کی امریکی قرارداد ویٹو ہو گئی

Mar 22, 2024 | 19:47:PM
غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں  کی رہائی  کی امریکی قرارداد ویٹو ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں  کی رہائی  سے متعلق امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کر دی۔

سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں  کی رہائی  سے متعلق امریکی قرارداد پر ووٹنگ  ہوئی، قرار دار امریکا کی طرف سے پیش کی گئی، روس اور چین نے قرارداد کو ویٹو کردیا، الجزائر نے بھی قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 11 ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ایک اور کامیاب آزاد امیدوار ہار گیا

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ اس قرارداد میں حد سے زیادہ سیاست کی گئی ہے اور اسرائیل کے لیے ’رفح‘ میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے راہیں ہموار کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل ممبران میں سے ایک بھی ویٹو کردے تو قرارداد منظور نہیں کی جاتی، امریکی قرارداد سلامتی کونسل میں پاس نہ ہوسکی۔