شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم بیٹےنے والد کو قتل کردیا

Jul 22, 2021 | 11:06:AM
شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم بیٹےنے والد کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے میں عید کے موقع پر شراب پینے سے منع کرنے پر ظالم  بیٹے نےاپنے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وقوعہ سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کےعلاقے یوسف پارک میں پیش آیا۔ ملزم سکندر حیات شراب پی کر گھر آیا تو والد نے اسے برا بھلا کہا جس نشہ میں دھت سکندر حیات نے پستول نکال کر باپ پر فائرنگ کردی۔ فائر لگنے سے والد فتح محمد شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی فتح محمد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل پانی میں کیوں گرایا۔۔خاتون کا ایسا بدلہ کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے