موبائل پانی میں کیوں گرایا۔۔خاتون کا ایسا بدلہ کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

Jul 22, 2021 | 10:54:AM
موبائل پانی میں کیوں گرایا۔۔خاتون کا ایسا بدلہ کہ رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے
کیپشن: فوٹو(فائل)

(ویب ڈیسک)ہر انسان سے کوئی نہ کوئی غلطی اکثر ہو ہی جاتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں  ایک ہی مکان میں رہنے والی خاتون نے موبائل کے تنازع پر اپنی ساتھی خاتون کی گردن کاٹ کر موت گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع رام پور میں تسلیم اور ریشماں ایک ہی مکان میں کرائے پر رہتی تھیں۔ گزشتہ روز تسلیم  کھانا بنا رہی تھی اور اس کا موبائل پانی کے جگ پر رکھا ہوا تھا۔ اسی دوران ریشماں کی بیٹی کا ہاتھ لگنے سے موبائل پانی میں گر کر خراب ہوگیا۔ تسلیم نے مطالبہ کیا کہ یا تو موبائل ٹھیک کرواکے دیا جائے یا پھر نیا موبائل لے کر دیا جائے۔موبائل کے معاملے پر تسلیم اور ریشماں میں تنازع اتنا بڑھا کہ طیش میں آکر ریشماں نے چھری سے تسلیم کا گلا کاٹ دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ ریشماں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 یہ بھی پڑھیںبالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ”نورا فاتحی“  کی آفس میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل