بلوچستان اسمبلی: مخصوص نشستوں پر الگ فہرستیں جمع کروانے پر الیکشن کمیشن کا حکم جاری

Feb 22, 2024 | 18:02:PM
بلوچستان اسمبلی: مخصوص نشستوں پر الگ فہرستیں جمع کروانے پر الیکشن کمیشن کا حکم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) مسلم لیگ ن کی بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لئے الگ الگ فہرستیں جمع کروانے پر الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی، صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی، ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست کو جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان، پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروانے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا، الیکشن کمیشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نے دائر کی تھی، درخواست گزار کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر بطور وکیل پیش ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشتوں کے لئے مرکزی صدر مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن بلوچستان کی جانب سے الگ الگ فہرستیں جمع کروائیں جس کے باعث نئے تنازعے نے جنم لیا تھا۔