وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Sep 21, 2023 | 19:18:PM
وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیا ت نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں  تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر  میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے  مطابق جمعہ کے روزاسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں  مطلع ابر آلود رہنے  کی توقع ہے،تاہم چترال، دیر،سوات،  مانسہرہ،  شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  امکان ہےجبکہ چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

پنجاب میں مری ، گلیات ،  راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، لیہ بھکر اور میانوالی میں   تیز ہواؤں آندھی   اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  امکان ہے جبکہ  چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا، دیگر کرنسیاں بھی گراوٹ کا شکار

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں   مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے جبکہ  چند مقامات پر تیز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات نے 22  اور23  ستمبر  کو  تیز موسلادھار بارش کے باعث  لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا  خدشہ ظاہر کردیا ،22 سے 24  ستمبر کے دوران  تیز موسلادھار بارش   کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ،  چترال،  میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر  جبکہ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور  ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کردیاہے۔