بڑی خبر ، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

Oct 21, 2022 | 20:05:PM
پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ایف اے ٹی ایف،پاکستان، گرے لسٹ، نکال دیا،
کیپشن: ایف اے ٹی ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مبارک ہو پاکستان ،پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ سے نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے مختلف اقدامات کیلئے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کا خیرمقدم کیا،پاکستان نے جون 2018 اور جون 2021 میں کی گئی خامیوں کی نشاندہیوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کیا ،پاکستان نے نشاندہی شدہ کل 34 ایکشن اقدامات دیئے گئے وقت سے پہلے مکمل کئے،پاکستان اب ایف اے ٹی ایف کی نگرانی کے عمل سے مشروط نہیں رہا۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کہاگیاہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی اضافی نگرانی سے باہر نکل آیا ،ایف اے ٹی ایف انسداد منی لانڈرنگ پر پیش رفت کو خوش آمدید کہتا ہے ،ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کو سراہتا ہے ۔
ایف اے ٹی ایف کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے ،پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کے نظام کو مضبوط کیا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کئے ہیں،پاکستان نے جون 2018 سے جون 2021 تک ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا ،پاکستان نے 34 نکات پر عمل درآمد کیا ۔