(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا ہی میچ پاکستان کا پریشر میچ ہے، پریشر میچ میں تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ کسی وقت پاکستان کے ڈریسنگ روم کا حصہ بنوں گا،اپنے تجربے سے گرین شرٹس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کروں گا۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، خاص طور پر پہلے میچ سے فتح کا آغاز کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں کسی غیر ضروری دباؤ کا شکار ہوئے بغیر اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں بھارت ٹی ٹوئنٹی کی مضبوط ٹیم ہے، بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت مڈل آرڈر میں خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان کی صورت میں بہترین بلے باز موجود ہیں جو پاکستان کی بیٹنگ کے اہم ستون ہیں، شارجہ کی وکٹ پر 150، ابوظبی اور دبئی میں 170 اچھا اسکور ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک اورٹویٹر سے مقابلہ ۔۔۔۔ ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا