گوہر اعجاز درآمدات اور برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کے کیسز کیلئے کمیٹی کے سربراہ مقرر 

Nov 21, 2023 | 19:45:PM
گوہر اعجاز درآمدات اور برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کے کیسز کیلئے کمیٹی کے سربراہ مقرر 
کیپشن: گوہر اعجاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کو درآمدات اور برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کے کیسز کیلئے کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ممنوعہ اشیاکی درآمد پرپابندی ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا،درآمدات اور برآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کے کیسز کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ،کمیٹی ارکان میں وزیر قانون اوروزیر منصبوبہ بندی شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ممنوعہ اشیاکی درآمد کی اجازت کیلئے کیسز کا جائزہ لے گی،کمیٹی ایک بارکی بنیاد پر درآمدی پابندی ختم کرنے سے متعلق کیسز کو دیکھے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز2022 کے تحت کمیٹی کیسز کا جائزہ لے گی ،کمیٹی ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013 کے سیکشن21 کے تحت اپیلوں کو سن سکے گی ،وزارت تجارت کمیٹی کیلئے سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کی رکنیت کے حوالے سے آئی سی سی کا بڑا فیصلہ