پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 200 کروڑ کا بزنس کرلیا

Nov 21, 2022 | 23:59:PM
پنجابی فلم، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، 200کروڑ،بزنس،
کیپشن: مولا جٹ فلم کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 200 کروڑ روپے بزنس کے ہدف کو عبور کرنے والی پاکستان کی پہلی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
یہی نہیں، اس فلم نے 200 کروڑ کے ہندسے کو چھونے والی دنیا کی پہلی پنجابی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے،اب تک جو بھارتی پنجابی فلمیں سب سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ رکھتی تھیں ، ان میں کیری آن جٹا 2 (7.2 ملین ڈالرز)، سوکن سوکنے (7.2 ملین ڈالرز)، چل میرا پت 2 (7.2 ملین ڈالرز)، ہونسلہ رکھ (6.8 ملین ڈالرز) اور شادا (6.6 ملین ڈالرز)، کے ساتھ ٹاپ پر تھیں لیکن دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ان تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9 ملین ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے اور اس فلم کے مزید ریکارڈز توڑنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔


پاکستان میں فلم نے پانچ ہفتوں میں 75 کروڑ 49 لاکھ روپے کا بزنس کیا جبکہ چھٹے ویک اینڈ کا بزنس ملاکر صرف پاکستان میں اس فلم نے 80 کروڑ 89 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔
اوور سیز سرکٹ میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے مجموعی کلیکشنز 123 کروڑ 92 لاکھ روپے ہوچکے ہیں۔ یوں اس فلم نے ڈومیسٹک کی فگرز کو شامل کرکے ورلڈ وائیڈ 204 کروڑ 81 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا، ویڈیو وائرل