عام انتخابات کے حوالے الیکشن کمیشن سے خبر آگئی

Nov 21, 2022 | 19:39:PM
عام انتخابات, الیکشن کمیشن , خبر
کیپشن: الیکشن کمیشن (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اہم خبر آگئی، عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن  نے کل اہم اور ہنگامی اجلاس طلب  کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اہم اجلاس  کی صدارت  کریں گے،  چیف الیکشن کمشنر کو آئندہ ملک بھر میں ہونے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، میٹنگ میں الیکشن کمیشن کے تمام شعبوں کے ذمہ دار بھی شرکت  کریں گے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی حکام  کو بھی طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ضمنی اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے خط میں دہشت گردی کے واقعات کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں،وفاقی وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنے دوسرے خط میں لکھا کہ دہشت گرد ضمنی انتخابات کے دوران کارروائیاں کر سکتے ہیں لہٰذا محتاط انداز سے انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔