وزیراعظم عمران خان کا دورہ کابل،،،امریکا اور یورپی یونین کا خیرمقدم

Nov 21, 2020 | 12:25:PM
وزیراعظم عمران خان کا دورہ کابل،،،امریکا اور یورپی یونین کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکا اور یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ کابل کو خوش آئند قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کامظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔

 دوسری جانب یورپی یونین ذرائع نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں امن خود پاکستان کےحق میں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان کےحالیہ دورہ کابل کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 نومبر کو افغان ڈونرز کانفرنس میں استحکام کیلئے تعاون کی توقع ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پڑوسی ممالک مثبت کرداراداکریں، چین،روس، بھارت، ایران، گلف ممالک اور پاکستان مسئلے کے حل میں مدد کرسکتےہیں۔