نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

ہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز نے ایک میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی ہے،عدالت نواز شریف کی صدارت میں اجلاس روکنے کا حکم جاری کرے -درخواستگزار

Mar 21, 2024 | 12:00:PM
نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف)لاہورہائیکورٹ میں ن لیگ کے قائدنواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس سےمتعلق درخواست پر سماعت ،درخواست گزار نے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کیلئےمہلت طلب کر لی۔

پنجاب حکومت کے  انتظامی اجلاس کی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے صدارت کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بریسٹر حسن خالد رانجھا پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے ندیم سرور ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
 وکیل درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے حوالے سے نواز شریف اور مریم نواز نے ایک میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی ہے- نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں ہے- درخواست گزار وکیل نے عدالت میں اس حوالے سے پنجاب حکومت کی پریس ریلیز بھی پیش کی ۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے ہیں-عدالت نواز شریف کی صدارت میں اجلاس روکنے کا حکم جاری کرے -

ضرورپڑھیں:ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
 جسٹس مزمل اختر شبیر نےوکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوئی سرکاری دستاویز پیش کریں - اس پریس ریلیز پر تو کسی کے دستخط نہیں ہیں،آپ کے پاس کوئی ایسی دستاویزات نہیں جس سے ثابت ہو کہ نواز شریف نے کیبنٹ میٹنگ کی صدارت کی ہے-ایڈوکیٹ ندیم سرور نے عدالت سے سرکاری دستاویز پیش کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی-عدالت نے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔