سابق صدر کی بہو سائرہ افضل تارڑمخصوص نشست پر ایم این اے منتخب 

Mar 21, 2024 | 10:25:AM
سابق صدر کی بہو سائرہ افضل تارڑمخصوص نشست پر ایم این اے منتخب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی بہومسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کو مخصوص نشست پر ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔سائرہ افضل تارڑ کو خصوص نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ضرورپڑھیں:پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج ہوگا 
سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں (ن) لیگ کے مشن کو جاری رکھیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔

واضح رہے کہ سائرہ افضل تارڑ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔رفیق تارڑ مسلم لیگ ن کے رہنماء رہے ہیں اور میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں صدر مملکت کے عہدے پر رہے۔