غریبوں کیلئے مختص اپارٹمنٹس اوورسیزپاکستانیوں کو فروخت کرنے کا انکشاف

Mar 21, 2023 | 18:30:PM
غریبوں کیلئے مختص اپارٹمنٹس اوورسیزپاکستانیوں کو فروخت کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) غریب پاکستانیوں کیلئے گزشتہ حکومت میں مختص کیے گئے اپارٹمنٹس کو موفاقی حکومت نے مبینہ طور پر امیر افراد کو بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے گزشتہ حکومت میں کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے تیار کیے جانے والے اپارٹمنٹس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فروخت کر  رہی ہے، جس کے بعد اب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی ان خبروں کے صحیح ہونے کی تصدیق کر دی ہے ، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کچھ اپارٹمنٹس جو پہلے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بنائے گئے تھےاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بیچے جا رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ سی ڈی اے نے عمران خان کے کم آمدنی والے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا نام تبدیل کر دیاہےجس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو غیر ملکی ترسیلات زر کیلئے ہدف بنانا ہے۔ 

اپریل 2021  میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے نام سے مشہور تقریباً 4,000 اپارٹمنٹس ”نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ“ کے تحت شروع کیے تھے جس کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے سستی رہائش فراہم کرنا تھا۔

اس سلسلے میں سی ڈی اے نے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کیے ہیں جس کا متن یہ ہے کہ ”حکومت پاکستان اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سی ڈی اے کے زیر انتظام ایک سستے رہائشی منصوبے میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع پیش کر رہی ہے۔ “