تیزآندھی،گرج چمک،موسلادھار  بارش،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jul 21, 2023 | 11:59:AM
ملک کے مختلف علاقوں شمال مشرقی،جنوبی بلوچستان،خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور  سندھ  میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم،عادیہ ناز) ملک کے مختلف علاقوں شمال مشرقی،جنوبی بلوچستان،خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور  سندھ  میں  آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر  موسلادھار  بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. 

شہر لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں گھٹن اور حبس کی شدت مزید بڑھ گئی، حبس کے باعث شہری نڈھال ہونے لگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہوردوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 153 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چٹھہ پارک 191،لاہور امریکن سکول میں شرح 173 ریکارڈ، ایچی سن سکول 165 بلاک کے میں آلودگی کی شرح 154 ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 153، ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 144ریکارڈ      کی گئی ہے۔

کراچی  میں آج شام سے شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے آئندہ تین روز تک شہر میں بادل برسیں گے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

 جہلم کے شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا۔  شہر اور گردونواح میں گرج و چمک کے ساتھ موسلا دار بارش جاری ہے۔ بارش سے نشیبی علاقے بلال ٹاون، چشتیاں محلہ، مین بازار، شاندار چوک، سول لائن روڈ سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

دوسری جانب اس کے برعکس بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے  مطابق  اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ  ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ  بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی  کا خدشہ ہے۔