نامور صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے ۔۔وزیر اعظم عمرا ن خان ، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کا اظہا ر تعزیت

Jul 21, 2021 | 14:26:PM
نامور صحافی عارف نظامی انتقال کر گئے ۔۔وزیر اعظم عمرا ن خان ، آرمی چیف سمیت اہم شخصیات کا اظہا ر تعزیت
کیپشن: نامور صحافی عارف نظامی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ملک کے نامور صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے۔ وہ  گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

ان کے بھانجے بابر نظامی کا کہنا ہے کہ عارف نظامی عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ 2 ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

عارف نظامی انگریزی اخبار ’پاکستان ٹوڈے ‘کے بانی اور ایڈیٹر  نوائے وقت کے بانی حمید نظامی مرحوم کے بیٹے تھے۔

ان  کی نماز جنازہ  جامعہ مسجد اللہ اکبر ڈیفنس ای بلاک میں ادا کی گئی۔ قاری ہدایت اللہ نے عارف نظامی کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں گروپ ایڈیٹر ڈیلی سٹی 42 نوید چودھری ، پی جے میر،سینئرصحافی محمد الیاس، اسد نظامی ،یوسف نظامی ، بابر نظامی،سلمان غنی ،سابق گورنر سٹیٹ بینک شاہد حفیظ کاردار، نجم ولی خان،مصدق ملک ،مجیب الرحمان شامی، ایاز میر، لیگی رہنما پرویز رشید ،اوریا مقبول جان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ، صحافیوں اور صحافتی اداروں کے ورکرز  نے  شرکت کی۔ عارف نظامی کومیانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

ماہر صحافی، مدیر اور سیاسی تجزیہ کار عارف نظامی کی رحلت کا سن کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 21, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جو ہ  نے بھی ممتاز صحافی عار ف نظامی کے ا نتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ا ن کے اہلخا نہ سے تعزیت کا اظہا ر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کئےگئے  ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دُکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے پاکستان کے شعبہ صحافت کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مرحوم عارف نظامی صحافت میں معتبر مقام رکھتے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے۔ عارف نظامی کے ساتھ طویل تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں ان کے والد اور میرے دادا اور تایا ہم سفر تھے۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے ملک کے سینئر معروف صحافی اور سابقہ نگراں حکومت کے وفاقی وزیر عارف نظامی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عارف نظامی  انتقال کی خبر سُن کو بہت دُکھ ہوا

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا،ہم نتیجہ کے قریب پہنچ چکے، شاہ محمود قریشی