پی ٹی آئی نے کراچی کے چند حلقوں میں امیدوار تبدیل کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے کراچی کے چند حلقوں میں امیدوار تبدیل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 232 پر عدیل احمد کو نامزد کردیا جبکہ این اے 247 پر عباس حسین امیدوار ہونگے۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 89 پر احسن خٹک، پی ایس 91 پر حماد حسین امیدوارہونگے،پی ایس 91 پر ساجد حسین، 97 پربشیر سوڈھر، 101 پرجہانزیب علی کو پی ٹی آئی امیدوار نامزدکر دیا گیا۔پی ایس 123 پر امتیاز احمد، 124 پر وجاہت صدیقی امیدوار ہونگے،پی ایس 126 پر شیراز نگرانی، پی ایس 128 پر ثاقب اقبال پی ٹی آئی امیدوارہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع کیا؟ ثانیہ مرزا کی پرانی ویڈیو وائرل