ملک پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،عوام مجھے موقع دیں، بلاول

Jan 21, 2024 | 17:57:PM
ملک پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،عوام مجھے موقع دیں، بلاول
کیپشن: بلاول بھٹو لاہور میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پنجاب پر کبھی شہباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کیا جاتا ہے ،ہم ملک کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،کبھی ایک کی باری تو کبھی دوسرے کی، عوام ایک بار پیپلز پارٹی کو موقع دیں۔
لاہور میں پیپلزپارٹی کے سیاسی پاور شو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں،عوام نے مایوس نہیں ہونا حالات مشکل ضرور ہے،مہنگائی اورمعاشی بحران ہے،سیاسی اور جمہوری بحران ہیں، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے،جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے،پیپلز پارٹی ملک کو نفرت اور سیاسی بحران سے نکالیں گے،جو دہشت گرد سر اٹھا رہے وہ سر میں کاٹوں گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ لاہور شہر میرا ہے،لاہور نے بینظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا،لاہور بہادر اور وفادار لوگوں کا شہر ہے،ہم 72 شہداکے قافلے کو ماننے والے ہیں ، تعداد اہمیت نہیں رکھتی ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب پر کبھی شہباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کیا جاتا ہے ،ہم ملک کو پرانے سیاستدانوں کے حوالے نہیں کرسکتے،کبھی ایک کی باری تو کبھی دوسرے کی، میں پاکستان کے دل سے الیکشن لڑ رہا ہوں،اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا اس کو جوڑیں گے،جو کہتے لاہور کیوں آئے ہو لاہور تو ہمارا ہے،ان کو بتائے لاہور پیپلز پارٹی کاہے،قائد عوام نے اس شہر لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے،ہم پاکستان کو ان نالائق کے حوالے نہیں کر سکتے ،پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو وعدہ پورا کر کے دکھاتی ہے،میں نے الیکشن کیلئے عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہو ئے منشور تیار کیا،قائد عوام نے امیروں سے لےکر غریب کو حق دیا،جو اشرافیہ کا حصہ ہے ان کو سبسڈی دی جا رہی ہے،سالانہ اشرافیہ کو ایک سو پانچ ارب سبسڈی دی جاتی ہے،اشرافیہ سے یہ پیسے واپس لے کر عوام کو دونگا۔
ان کاکہناتھا کہ آپ ایک بار پیپلز پارٹی کو موقع دیں،وفاق کی 17 وزارتوں کو ختم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے،ہم اشرافیہ کی بجائے کسانوں اور مزدوروں پر خرچ کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ لاہور کے شہریوں سے پوچھیں کیا ان کا تنخواہ پر گزارا ہوتا ہے،ہمیں موقع دیں تنخواہیں ڈبل کرونگااورمکان بنا کر دیں گے،کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلواؤں گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھے موقع دیں، میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھاو¿ں گا،ہم بینظیر کارڈ کے ذریعے غریب کسانوں کی مدد کریں گے،مزدوروں کو بینظیر کارڈ دلواو¿ں گا،عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں،عوام مجھے چار نہیں ایک موقع دیں،ان کاکہناتھا کہ میں دسمبر سے عوام میں ہوں،مجھے میدان اور کوئی نظر نہیں آتا،میں ظلم اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،میں سیاسی کارکنوں کی عزت کرتا ہوں، جو ووٹ کی عزت کا دعویدار ہے، اس کے کارکنوں سے مخاطب ہوں،سیاسی مخالفین کی بہنوں بیٹیوں کو جیل میں ڈالنا سیاست نہیں،میں ن لیگ کے ظلم سے گزرا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ہم خواتین کو بلا سود قرضے دیں گے تاکہ اپنا کاروبار کر سکے،یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاو¿ پروگرام شروع کئے جائیں گے، دسمبر سے منشور ہاتھ میں لئے ملک میں گھوم رہا ہوں،میں نے سیاست میں تیس سال سے گزر رہا ہوں،ان کے ووٹ کی عزت کے نعرہ کی خاطر ظلم برداشت کئے آپ آئے میں آپ کے ووٹ کی عزت کروائیں گے،یہ اپنا نظریہ بدل سکتے ہیں ہم نہیں بدلتے ،بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بار ہا کہا سیاست کروں،بانی پی ٹی آئی کو کہا ماو¿ں بہنوں کو جیلوں میں ڈالنا سیاست نہیں،ن لیگ کا سیاسی انتقام ظلم دیکھا ہے،بی بی کی حکومت آئی پہلے دن کہا سیاسی قیدیوں کو رہا کروں،ان کا مزید کہناتھا کہ غدار کا فتویٰ لگانے والے کی سیاست ختم کریں گے،سیاست میں اختلاف ہوتے ہیں مگر دشمنی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شادی کی ایک اور تصویر شیئر کردی