کافی کو جلد پر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

Jan 21, 2024 | 13:08:PM
 کافی کو جلد پر استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کافی کو پینے کے فوائد کے حوالے سے تو سب ہی جانتے ہیں کہ کافی کتنی فائدہ مند ہے اور ایک انسانی جسم کو تندرست رکھنے کیلئے اہم کرداراداکرتی ہے ، لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہوں گے کافی جسم کے ساتھ جلد کیلئے بھی بہت مفید ہے، آج ہم آپکو کافی کو جلد پر استعمال کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

 کافی کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے کیونکہ کافی اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہے،کافی کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور اسے  پسندیدہ مشروب میں بھی شمار کیا جاتا ہے،سرد علاقوں میں رہنے والے لوگ کافی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو گرمی پہنچاتا ہے، اس کے علاوہ کافی ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موڈ کو بھی خوشگوار بناتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کافی جلد بھی اپنے جادوئی اثر دکھاتی ہے اور بےرونق ، ایکنی اور مرجائے ہوئے چہرے میں جان ڈال دیتی ہے، جلد پر کافی کے بہترین فوائد درج ذیل ہیں۔

بے جان جلد میں رونق ڈالنے کیلئے سب سے بہترین نسخہ ، جو سب کو استعمال کرنا چاہیے:

کافی ایک قدرتی  ایکسفولیٹر ہے جس کے روزانہ استعمال سے  آپ کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور ساتھ ہی جلد میں نکھار بھی نظر آئے گا،آپ پارلر میں مہنگے مہنگے  ایکسفولیٹر(Exfoliator) کا استعمال کرتے ہیں، ایکسفولیٹر  ایک دانے دار پیسٹ ہوتا ہے جس کا چہرے پر مساج کرنے سے خراب جلد ہٹ جاتی ہے اور چہرے پر رونق آجاتی ہے۔

جلد کو جوان رکھنے  اور جھریاں کو ختم کرنے کیلئے کافی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے:

کافی میں اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو جلد کو قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور جلد کو جوان رکھتا ہے،اس کے علاوہ کافی میں کیفین پایا جاتا ہے جو خون کے دورانیے کو بہتر بناتا ہے جس کی وجہ سے جلد کے خلیات تک ضروری غذائی اجزاء کی ترسیل ہوتی ہے جو کہ ایک جلد کی رنگت کو صاف بناتی ہے۔

آنکھوں کے گرد حلقوں کو دور کرے:

کافی کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاح حلقوں کو بھی دور کیا جاسکتا ہے، اگر آپ کیفین والے پروڈکٹس یا کافی کا پیسٹ بنا کر اپنے حلقوں پر لگائے تو آپ کو فوری فرق نظر آئے گا اور حلقوں میں نمایا کمی نظر آئے گی،اس کے علاوہ آنکھوں کے گرد سوزش کو  بھی کافی کے استعمال سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

جلد میں ایکنی ہر کسی کا مسلہ لیکن کافی اس کا بھی خاتمہ کرتی ہے:

 ایکنی کو عام الفاظ میں دانے کہتے ہیں جو ناصرف چہرے بلکہ جسم کے کسی بھی حصے پر نکل سکتے ہیں لیکن یہ دانے زیادہ تر لوگوں کے چہرے پر نکلتے ہیں جو پریشانی کا باعث ہوتے ہیں،اس کے لیے ضروری ہے کہ کافی کا استعمال کریں کیونکہ کافی میں سوزش کو ختم کرنے والی خصوصیت ہوتی ہے جو ایکنی سے بھی لڑنے کی خاصیت رکھتی ہے۔

کافی کو شہد کے ساتھ مکس کرکے اس کا  پیسٹ چہرے پر لگانے سے ایکنی کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔