عراق نے عمان کو شکست دیکر عریبین گلف فٹبال کپ اپنے نام کرلیا

Jan 21, 2023 | 11:52:AM
عراق نے عمان کو شکست دیکر عریبین گلف فٹبال کپ اپنے نام کرلیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل میں عراق نے عمان کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

بصرہ میں کھیلے گئے عربین گلف فٹبال کپ کے فائنل معرکے میں فاتح ٹیم کے مڈفیلڈر ابراہم نے کھیل کے 24 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جس کے 10 منٹ بعد عمان کے صلاح یحییٰ نے پنالٹی کک پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

عراق کے مڈفیلڈر امجد عطوان نے 116 ویں منٹ میں دوبارہ عراق کو برتری دلائی تاہم عمان کے عمر المالکی نے 119 ویں منٹ میں گول کرکے سکور کو ایک بار پھر برابر کردیا۔

عراقی ڈیفنڈر مناف یونس نے کھیل کے اضافی وقت کے آخری منٹ میں تیسرا اور فیصلہ کن گول کیا جس نے عراق کو ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے میں مدد فراہم کی۔

ایونٹ ٹائٹل جیتنے پر عراق کے مختلف شہروں میں جشن کا سماں رہا، شہری اپنی ٹیم کو شاباش دینے اور کارکردگی سراہنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران شہری عراق کے مخصوص ثقافتی رقص اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے۔

دوسری جانب عراقی ٹیم کے کھلاڑی بھی جشن مناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر سامنا آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھلاڑی روایتی رقص کرتے اور موسیقی پر جھوم رہے ہیں۔