قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،ایجنڈا جاری 

Jan 21, 2021 | 23:41:PM
 قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،ایجنڈا جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میٹرولوجی کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ترمیمی بل وزیردفاعی پیداوارپیش کریں گی، اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی آرڈیننس بھی ایوان میں پیش جائے گا۔
اسی طرح فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس بھی ایوان کے سامنے رکھا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورزمیں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش بارے توجہ دلاؤ نوٹس کارروائی کا حصہ ہے،ملائیشیا کے شہریوں سے ویزا توسیع میں فیس کی وصولی بارے توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے ،اس کے علاوہ وقفہ سوالات بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
مشیر پارلیمانی امور بابراعوان صدرکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ کاپی بحث کیلئے ایوان میں پیش کریں گے، ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔