چیف جسٹس گلزاراحمد کورونا وائرس کا شکار 

Jan 21, 2021 | 20:05:PM
چیف جسٹس گلزاراحمد کورونا وائرس کا شکار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری وبامیں مبتلا ہو رہے ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،ذرائع کاکہناہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ہیں،انہیں کووڈ وارڈ نمبر 1 میں رکھاگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 363 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، بلوچستان میں 18 ہزار 670، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894، اسلام آباد میں 40 ہزار 430 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 25 ہزار 432 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 744 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 4 لاکھ 80 ہزار 696 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 324 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 501، سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 248 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی - کورونا
ٹیگز: