پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل  میں کمی

Feb 21, 2024 | 12:48:PM
پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل  میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل  میں کمی ہوئی، رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں 15 فیصد کمی ہوئی ،جنوری 2024 میں 1 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں ،دسمبر 2023 میں 1 ارب 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں،گزشتہ مالی سال 7 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی بل میں 12 فیصد کمی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 7 ماہ میں 9 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں ،گزشتہ مالی سال 7 ماہ میں 10 ارب 61 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھی ،جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات 38 فیصد کمی سے 42.80 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالر بھی سستا ہو گیا

جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں خام تیل 13 فیصد اضافے سے 36.60 کروڑ ڈالر کا درآمد ہوا،جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں ایل این جی 83 فیصد اضافے سے 44.50 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئی ،جنوری 2023 کے مقابلے جنوری 2024 میں ایل پی جی 22 فیصد اضافے سے 8.70 کروڑ ڈالر کی درآمد کی گئیں۔