عمران خان اور عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے:ترجمان پی ڈی ایم

Feb 21, 2023 | 21:18:PM
عمران خان اور عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے:ترجمان پی ڈی ایم
کیپشن: (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ  کا اپنے بیان میں  کہنا تھا کہ پارلیمنٹ آئین شکنی کرنے والوں کا ہاتھ روکے،انتخابات الیکشن کمشن نے کرانے ہیں، عمران خان اور عارف علوی نے نہیں،عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا حکم نامہ نہیں ’’سلیکشن نامہ‘‘ جاری کیا، مسترد کرتے ہیں،یہ ملک میں ’’ون پارٹی رول‘‘ اور پاکستان کو پھر ’’ون یونٹ‘‘ بنانے کی سازش ہے ،ہم علوی کی طرح غلام نہیں کہ عمران خان جو کہے، ہم وہ کرنے پر مجبور ہوں۔ 

حافظ حمد اللہ نے مزید کہنا کہ عمران خان کے ساتھ ”حسن سلوک“ سے پتہ چلتا ہے کہ نیپیاں اب بھی تبدیل کی جارہی ہیں،عمران خان کی عدالتوں میں شاہانہ پیشیاں نظام عدل کا منہ چڑا رہی ہیں،ایک شخص کے سامنے آئین، قانون اور عدلیہ سب بے بس تھے اور ہیں،سیاستدانوں پر طبرے بھیجنے والے عمران خان کی منتیں ترلے کر رہے ہیں، سبحان اللہ کیا مساوی انصاف ہے؟ 

ذوالفقار علی بھٹو، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور عمران خان کے ساتھ عدالتی رویے ملک میں رائج ’’دو پاکستان‘‘ دو نظام‘‘ کا ثبوت ہے ،اپوزیشن پر رحم نہ کھانے والوں کے سینے میں عمران خان کے لئے رحم دلی کا دریا موجیں مار رہا ہے،جیلوں میں بند لوگوں کو اچھا پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے ملتا ہے۔