ٹریفک رولز کی خلاف ورزی، کم عمر بچوں کو تھانے میں بند کرنے پر سیشن عدالت کا بڑا فیصلہ

Dec 21, 2023 | 11:53:AM
ٹریفک رولز کی خلاف ورزی، کم عمر بچوں کو تھانے میں بند کرنے پر سیشن عدالت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو ہتھکڑی لگانا یا تھانے میں بند کرنے پر سیشن عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد کھگہ نے سی سی پی کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی بچے کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر تھانے میں بند نہ کیا جائے اور نہ ہتھکڑی لگائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی وارڈن نے کم عمر بچوں کو تھانوں میں بند کیا تو سخت کارروائی ہوگی،بچے کم عمر اور ناسمجھ ہوتے ہیں انہیں تھانوں میں بند کرنا غیر قانونی ہے،کوشش کی جائے بچوں کو ملزموں سے دور رکھا جائے ۔

عمران جاوید قریشی ایڈووکیٹ نے 3بچوں کو تھانے بند کرنےپر عدالت سے رجوع کیا تھا،سیشن عدالت نے اپنے حکم کی کاپی سی سی پی او اور سی ٹی او کو بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بھاری کمی،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری