معروف ریسر لوئس ہیملٹن سپو رٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر بن گئے

Dec 21, 2020 | 22:47:PM
معروف ریسر لوئس ہیملٹن سپو رٹس پرسنیلٹی آف دی ائیر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )لوئس ہیملٹن نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد 2020ءکی سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کا اعزاز جیت لیا ہے۔وہ ریسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بھی مشہو ر ہیں۔اس اعزاز کا اہتمام برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کے سلسلے میں لوگوں سے ان کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ووٹنگ کرنے کا کہا گیا تھا۔لوگوں کی بڑی تعداد نے سپورٹس پرسنیلٹی آف دی ایئر کیلئے لوئس ہیملٹن کو ووٹ دیا۔ان کا شمار دنیائے ریسنگ کے ممتاز ڈرائیوروں میں ہوتا ہے۔انہوں نے حال میں ہی ریسنگ لیجنڈ مائیکل شوماکر کا ریکارڈ کا برابر کرکے دنیا بھر سے داد وتحسین سمیٹی تھی۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ہیملٹن اس کے علاوہ شوماکر 91 گراں پری جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔عام شہریوں کی جانب سے کی گئی ووٹنگ میں لیورپول کے کپتان جورڈن ہینڈرسن کو دوسرا جبکہ گھڑ دوڑ کے کھلاڑی ہولی ڈوئل کو تیسرا نمبر دیا گیا۔اس فہرست میں باکسر ٹائسن فیوری کا چوتھا، انگلینڈ کے کرکٹر سٹورٹ براڈ اور ان کیساتھ سنوکر چیمپئن رونی اووسولوین کو اکھٹے پانچویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔