عمران خان چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہا ہے،محمود شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمود شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان پہلا وزیراعظم دیکھا ہے جس کو بنی گالا حق مہر میں ملا۔
تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ سندھ نے سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 26 دسمبر شام 4 بجے بائے روڈ سکھر انٹر چینج پہنچیں گی۔پارٹی کی نائب صدر کا قافلے کی صورت میں والہانہ استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر کو شام پانچ بجے مریم نواز سکھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔
محمود شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما ایک رات سکھر میں قیام کے بعد صبح دس بجے پارٹی کارکنوں کے ساتھ گڑھی خدا بخش جائیں گی ۔گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔لاڑکانہ اور نواب شاہ ڈویژنوں کے کارکنوں کے اجلاس میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ اس ملک کو خلائی مخلوق نے لوٹا ہے۔ وزیراعظم عمران خان شوکت خانم کی پیسے کھا گیا ۔ عمران خان چیئرمین نیب کو بلیک میل کر رہا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں بی ڈی ایم نا بہت بڑا جلسہ ہوگا۔دو نوں جماعتیں محترم بینظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ہونے والے چارٹر آف ڈیموکریسی کے معاہدے پر آج بھی قائم ہے۔