زرداری شجاعت ملاقات رنگ لے آئی۔ چودھری سالک آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

Apr 21, 2022 | 22:42:PM
چودھری سالک۔وفاقی کابینہ۔حلف۔زرداری۔مسلم لیگ ق
کیپشن:  چودھری سالک حسین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات رنگ لے آئی۔ چودھری سالک حسین آج  وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے بدھ کی شب اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور چودھری سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر مسلم لیگ ن نے اپنے نمبر پورے کرنے کے چکر میں چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی تھی۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے تھے۔چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ مسلم لیگ ن کی پیشکش کو بہتر سمجھتے تھے۔لیکن اچانک چودھری پرویز الٰہی عمران خان کے بلانے پر بنی گالہ چلے گئے اور عمرا ن خان کی جانب سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش قبول کر لی۔اسی رات طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزارت سے استعفا دیدیا اورتحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔چودھری سالک حسین بھی چودھری پرویز الٰہی کے اقدام سے نا خوش تھے۔اسلئے دونوں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا۔
طارق بشیر چیمہ شہباز کابینہ میں شامل ہو چکے ہیں اور اب چودھری سالک حسین بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں۔تم نے کون سے ایٹمی دھماکے کئے کہ تمہارے خلاف سازش ہوئی۔ نواز شریف