پہلی تا آٹھویں تک کی کلاسز عید کے بعد تک بند کرنے کا اعلان کیاجائے، کاشف صابرانی

Apr 21, 2021 | 22:53:PM
پہلی تا آٹھویں تک کی کلاسز عید کے بعد تک بند کرنے کا اعلان کیاجائے، کاشف صابرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیرنٹس ایکشن کمیٹی کاشف صابرانی نے کہاہے کہ وزیر تعلیم سندھ فوری طور پر کلاس پہلی تا آٹھویں تک کی کلاسز عید کے بعد تک بند کرنے کا اعلان کریں۔
کاشف صابرانی کاکہناہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں میں آٹھویں تک کا تدریسی عمل عید تک معطل کیا گیا ہے،سندھ حکومت تمام نجی سکولز کو پابند کرے کہ وہ والدین سے ماہ اپریل کی فیس کی وصولی کو موخر کرے۔
ان کاکہناتھا کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات کو بھی جولائی میں نہ دینے اور اس کے بدلے حالیہ تعطیلات کو موسم گرما کی تعطیلات میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جائے۔ 
کاشف صابرانی نے کہاکہ سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں اس وقت بھی متعدد نجی سکولز مالکان نے نہ صرف اپنے سکولز کھول رکھیں ہیں بلکہ وہ امتحانات بھی جبری طور پر لے رہے ہیں،یہ نجی سکولز امتحانات کے نام پر بچوں کے والدین کو فیس کے لئے بلیک میل کرکے جبری طور پر اپریل اور جولائی کی فیسوں کا تقاضہ بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اور وزیر تعلیم سندھ میں اپنی رٹ قائم کریں اور فوری طور پر ایسے اسکولز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلم کو تھپڑ مارنے والے استاد کیخلاف کارروائی ہو گی۔۔ قانون سازی کا فیصلہ