تحریک لبیک نے مذاکرات کے دوران احتجاج کی کال دےکر وعدہ خلافی کی،فوادچودھری

Apr 21, 2021 | 22:29:PM
 تحریک لبیک نے مذاکرات کے دوران احتجاج کی کال دےکر وعدہ خلافی کی،فوادچودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کاکہناہے کہ تحریک لبیک نے مذاکرات کے دوران اپنے لوگوں کو احتجاج کی کال دے کر وعدہ خلافی کی، ٹی ایل پی 100 فیصد اس طرح کاکام دوبارہ کرے گی ۔
24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا @ 8 میں فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا تھا ،کالعدم جماعت کے پاس 30 دن کا ٹائم ہوتا ہے وہ نظرثانی کی اپیل کرسکتی ہے، اگر 30 دن میں اپیل نہیں کی گئی تو سپریم کورٹ میں ریفرنس جائے گا ۔
فوادچودھری نے کہاکہ وزارت خارجہ فرانسیسی سفیر سے رابطے میں ہے اور انہیں حالات سے مکمل آگاہ رکھا جارہا ہے ،ان کاکہناتھا کہ سعد رضوی پر مقدمات ہیں انہیں عدالت سے ضمانت حاصل کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا وقاریونس بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے ہیں؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: