پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Sep 20, 2023 | 20:43:PM
پشاور اور پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ) پاکستان کے پولیو فری ہونے کا خواب حقیقت نہ بن سکا۔ دو شہروں کے ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور اور بلوچستان کے ضلع پشین کے سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، دونوں علاقوں کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون موجود ہے۔

پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رواں سال شہر کے سیوریج میں گیارہویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ نرے خوڑ کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلیے سیمپل 5 ستمبر کو لیا گیا تھا۔ شہر کے سیوریج میں موجود وائرس کا جنیاتی تعلق افغانستان کے علاقے ننگرہار سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یااللہ خیر! کرونا کے بعد ایک اور وائرس آ گیا

پشین کے علاقے تروا کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔ پولیو ٹیسٹ کیلیے سیمپل 4 ستمبر کو لیا گیا تھا۔ ضلع کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ وائرس کا جینیاتی تعلق بھی افغانستان کے شہر قندہار سے ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس 24 ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔ رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔