پاک انگلینڈ میچز :ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا

Sep 20, 2022 | 11:22:AM
 ٹریفک پولیس نے کرکٹ کے شائقین کے لیے پارکنگ  کی سہولت اور متبادل راستے کا سپیشل پلان جاری کردیا۔ 
کیپشن: ٹریفک پولیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز میں سے چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کرکٹ کے شائقین کے لیے پارکنگ  کی سہولت اور متبادل راستے کا سپیشل پلان جاری کردیا۔ 

شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے کرکٹ فینز کے لئے ایکسپو سینٹر میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پارکنگ ایریا میں اصل شناختی کارڈ اور میچ کے ٹکٹس دکھانا لازمی ہو گا۔ ایکسپو سینٹر سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ 

 لیاقت آباد سے نیشنل سٹیڈیم روڈ پر واقع حسن سکوائیر فلائی اوور تک راستہ بند رہے گا۔ ٹریفک یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو سینٹر کی جانب کا راستہ اختیار کرے گی۔   

نیشنل سٹیڈیم ٹریفک سگنل سے حسن سکویئر تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ عوام کی جانب سے تعاون کی امید کی گئی ہے اور مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سروس روڈ یا  مین روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔