جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے آگےسینہ تان کر کھڑی ہوگئی

Sep 20, 2022 | 00:07:AM
جماعت اسلامی,24نیوز  ,حافظ نعیم الرحمان, کےالیکٹرک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز  )کراچی کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کی وصولی شروع کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کو موصول تفصیلات کے مطابق28 لاکھ صارفین سے یہ ٹیکس وصول کیا جائے گا جس سے 3 ارب روپے سے زائد آمدنی ہوگی، 200 یونٹ استعمال کرنے پر 50 روپے، 700 یونٹ پر 150 روپے اور اس سے اوپر200روپے جب کہ صنعتوں کو اس مد میں5 ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے شہریوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ مجموعی طور پر 3 ارب روپے جمع ہوں گے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کیخلاف ’’گستاخی ‘‘کرنے پرصوبے کا بڑا عہدیدارفارغ

خیال رہے جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے چارجز وصول کروانے کے خلاف ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرا اٹھایا نہیں جا رہا، لیکن چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اور کےالیکٹرک مافیا کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، یہ چارجز قابل قبول نہیں ہیں۔24 اور 25 ستمبر کو کےالیکٹرک کی جانب سے ناجائز وصولی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کرواکر  رائے لیں گے۔