ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کوکیسے قتل کیاگیا؟ امریکی اخبار کا اہم انکشاف

Sep 20, 2021 | 19:48:PM
امریکی اخبار، قتل سے متعلق، انکشافات
کیپشن: ایرانی جوہری سائنسدان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل سے متعلق امریکی اخبار نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کیلئے روبوٹک مشین گن استعمال کی تھی ،اسرائیل نے روبوٹک مشین گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران سمگل کئے ۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرک کے مختلف اطراف میں کیمرے لگائے گئے تھے، ٹرک میں نصب روبوٹک مشین گن کو سٹیلائٹ سے کنٹرول کیا گیااورمشن مکمل ہونے کے بعد ٹرک کو نصب بارودی مواد سے اڑادیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو 27 نومبر2020 کو قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقا ت میں سو گئے تھے ،نیتن یاہو کا تبصرہ۔۔ ویڈیو وائرل